بھٹکل:17؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے ہاڈولی گرام پنچایت حدود کے کُلوواڑی میں ایک بندر کی ہلاکت سے عوامی سطح پر خوف وہراس پھیلنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
سرکاری اسپتال کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مورتی بھٹ، تعلیمی افسر ایریا دیواڑیگا جائے وقوع پہنچ کر معائنہ کیا ہے۔ اس سلسلےمیں مویشیوں کے ڈاکٹر کو اطلاع دی گئی ہے۔ مردہ بندر کے جسم کے حصے کو لیباریٹری بھیج دیا گیا ہے، وہاں سے رپورٹ موصول ہونے پر ضروری اقدام کرنے کی میڈیکل افسر نے جانکاری دی ۔خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں کوناراور بھٹکل بلدیہ حدود میں بندروں کی ہلاکت سے عوا م پریشان ہونے کے واقعات پیش آتے رہے ہیں۔